پیر سلطان نیاز الحسن کا رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے پراجیکٹس کادورہ
گجرات (نامہ نگار )ممتاز روحانی شخصیت مذہبی سکالرصاحبزادہ پیر سلطان نیاز الحسن قادری زیب سجادہ دربار حضرت سلطان باہوفاؤنڈر ٹرسٹی اسلامک ہیلپ یوکے۔۔۔
چیئرمین حضرت سلطان باہو ٹرسٹ،مجتبٰی صابر ڈائریکٹر ایجوکیشن فیوچر سکول سسٹم اور اظہر احمد ایڈمن آفیسر الحمرا کمیونٹی کالج میر پور آزاد کشمیر نے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے بڑے فلاحی پراجیکٹس رشیدہ شفیق ٹراما سینٹر ،رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سینٹر، رشیدہ شفیع واٹر فلٹریشن پلانٹس کا خصوصی وزٹ کیا۔صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن ،نائب صدر گجرات ویلفیئر فورم سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وحید الدین ،سابق نائب صدر گجرات چیمبر سیٹھ قمر خورشید،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن حاجی جاوید اشرف بھٹہ نے انہیں ویلکم کیا انہیں رشیدہ سفیع فاؤنڈیشن کے فلاحی پراجیکٹس کے متعلق بریف کیا۔ بعدازاں انہوں نے جلالپور جٹاں روڈ پرانا سول لائن کے پاس لگنے والے منفرد واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی وزٹ کرایا۔ اس موقع پر پیر سلطان نیاز الحسن قادری نے کہا کہ رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے فلاحی پراجیکٹس رشید شفیع ٹراما سینٹر میڈیکل سہولیات کے حوالے سے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹر ہے یہاں پر تمام میڈیکل سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی گئی ہیں ۔