مقدمہ بازی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مقدمہ بازی کی رنجش پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ بڈیانہ میں مقدمہ بازی پر علی رضا، سکندر اور انکے دو ساتھیوں نے ریاض کے گھر کی دستک دیکر انہیں باہر بلایا اور فائرنگ کردی۔۔۔
ریاض گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، ملزموں نے ریاض کے بیٹے فیاض بھی فائرنگ کی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا، ملزم فرار ہو گئے ۔ ریاض کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔