پیپلز انفارمیشن بیورو کے زیراہتمام جشن آزادی تقریب

 پیپلز انفارمیشن بیورو کے زیراہتمام جشن آزادی تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)قوم کو 78واں یومِ آزادی مبارک ہو، آج نفرت، تعصب، لسانیت اور مذہبی و سیاسی تنگ نظری کا خاتمہ کرنا ہوگا ،پاکستان کو معاشی، سیاسی، داخلی اور خارجی محاذ پر مضبوط اور مستحکم بنانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔

معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر افواج پاکستان نے پوری قوم کے دل جیت لیے اور دنیا بھر میں سر فخر سے بلند کردیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ نے پیپلز انفارمیشن بیورو کے زیراہتمام جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریب میں کیک کاٹتے ہو کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوجرانوالہ ڈویژن رانا حنیف خاں ، صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن زبیر بٹ، صدر پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن فرحان ربانی ، ملک بھٹو ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مرزا سعید بیگ، راشد گجر ،علی مہر، شبیر کمبوہ وغیرہ بھی موجود تھے ۔رہنماؤں نے کہا پاکستان کے دشمن بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، مگر قوم اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔ یومِ آزادی کے موقع پر نئے عزم اور ویژن کے ساتھ ملک کی خدمت کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔آخر میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں