ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے جناح ہال میں پرچم کشائی کی

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے جناح ہال میں پرچم کشائی کی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر ، ارکان اسمبلی ارمغان سبحانی،منشااللہ بٹ ،طارق سبحانی، ڈی پی اوفیصل شہزاد ودیگرکے ہمراہ یوم آزادی کے موقع پر جناح ہال میں پرچم کشائی کی۔

 تقریب میں شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔د ریں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں ہوا۔ قیدیوں کے لیے معیاری طبی سہولیات کا عزم کرتے ہوئے قیدیوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ۔ ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت، ایمبولینس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولت کا جائزہ لیا جائے ۔ کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کے باقاعدہ دوروں پر زور دیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سپرنٹنڈنٹ جیل، میڈیکل آفیسرز اور ہیلتھ ماہرین نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں