پنجاب کالجز کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی پُر وقار تقریب

پنجاب کالجز کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی پُر وقار تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جشن آزادی کے موقع پر پنجاب کالجز گوجرانوالہ کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی پُر وقار تقریب ہوئی۔ قومی پرچم سے مزین خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا۔

 ڈائر یکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل شہزادی عارف، STEPکوآرڈینیٹر پروفیسر شفیق ، اساتذہ ، سٹاف اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مہمان خصوصی شہزاد رفیق نے پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹا جبکہ طلبہ نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔پنڈال کو خوبصورت بینرز اور غباروں سے سجایا گیا جنہیں فضا میں بھی چھوڑا گیا۔ شہزاد رفیق نے خطاب میں کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ لاکھوں جانوں کی قربانی کے بعد وطن کا حصول ممکن ہوا۔ طلبہ کووطن عزیز کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی چاہیے ۔ تعلیم کا حصول ہی انکا نصب العین ہونا چاہیے ۔ اساتذہ اور طلبہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور محنت سے ادا کریں تو کوئی قوت پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی۔ آزادی کی قدر پوچھنی ہو تو کشمیر اور فلسطین کے لوگوں سے پوچھی جائے جو سخت پابندیوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ آج ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کی بدولت ہی آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ بحیثیت قوم ہمیں ملی جذبے سے کام کرنا چاہیے تاکہ وطن کو سیسہ پلائی دیوار بنایا جا سکے ۔ اس موقع پر پنڈال ملی نغموں سے گونج اٹھا۔ طلبہ کا جذبہ دیدنی تھا۔ طلبہ میں ملی جذبے کو ابھارا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں