پھالیہ:چارے والی مشین میں آ کرمعمر شخص جاں بحق
پھالیہ (نامہ نگار)نواحی علاقہ گجن میں مویشیوں کیلئے چارہ بنانے والی ہیوی مشین میں آکر معمر شخص جاں بحق ہو گیا ، پھالیہ کے ملحقہ گاؤں گجن شریف کا رہائشی محمد ریاض گاؤں میں لگی۔۔۔
مکئی کا چارہ بنانے والی مشین کے قریب بچوں کیلئے مکئی کے بھٹے لینے کیلئے بڑھا اور چلتی مشین کی زد میں آ گیا ، حادثے کے دوران شہری کے دونوں پاؤں ایک ہاتھ اور موبائل فون نیچے گرے ملے ،واقعے کا تب پتہ چلا جب مویشیوں کا چارہ اکٹھا کیا گیا تو گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اور ایک ہاتھ دکھائی دیا جس پر سب چونک گئے ، مشین کے پاس پہنچے تو دونوں پاؤں ایک ہاتھ اور موبائل فون ملا ۔ اہل دیہہ نے دونوں پاؤں ،ایک ہاتھ اورچار ے سے ٹکرے اکٹھے کرکے نماز جنازہ ادا کی اور سپرد خاک کر دیا ۔ متوفی دیہاڑی اور پھری لگا کر اہلخانہ کا پیٹ پال رہا تھا ،واقعہ سے گائوں کی فضا سو گوار ہو گئی ۔