گلیانہ:بزرگوں نے فرسودہ رسومات کے خاتمے کا اعلان کر دیا

 گلیانہ:بزرگوں نے فرسودہ  رسومات کے خاتمے کا اعلان کر دیا

گلیانہ(نامہ نگار )کھرانہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اجلاس میں بزرگوں کی مشاورت سے معاشرے پر بوجھ بننے والی فرسودہ رسومات کے خاتمے کیلئے جرأت مندانہ فیصلے کیے گئے ۔

اجلاس میں شریک بزرگوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان مثبت تبدیلیوں میں سوسائٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور سادگی، بھائی چارے اور فضول خرچی کے خاتمے کے پیغام کو عام کریں گے ۔ شادی میں مہندی کی رسم محدود کی جائے گی، گلیوں میں ڈھول ڈھمکا ختم اور تقریب گھر تک محدود رہے گی۔برات کے استقبال میں بیٹیوں کے بجائے بچے یا بزرگ شریک ہوں گے ۔عمرہ یا حج سے واپسی پر متبرک تحفہ کے سوا کوئی تقریب نہیں ہو گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں