وزیرآباد:منشیات فروش گرفتار 10 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآ مد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 10 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
ایس ایچ او محمد اورنگزیب کی ہدایت پر ٹیم نے دوران ناکہ بندی ڈبل پھاٹک کے قریب مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی ،ملزم کے کندھے پر سفید رنگ کا تھیلا تھا جس میں 10 پیکٹ برآمد ہوئے ، ہر پیکٹ میں ایک ایک کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس موجود تھی۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔