وزیر آ باد:بلال فاروق تارڑ نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

وزیر آ باد:بلال فاروق تارڑ نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے صدر یوتھ ونگ حلقہ پی پی 35 عظیم نصراللہ چیمہ سٹی صدر یوتھ عمران سعید مہر کی جانب سے مقامی مال پر جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں این اے 66 سے ضمنی الیکشن کے نامزد امیدوار بلال فاروق تارڑ نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی بلال فاروق تارڑ ،مشیر وزیراعلیٰ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس ،ایم پی اے وقار چیمہ ،مستنصر علی گوندل ،سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے اس کے حصول کے لیے جو ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی اس کے متعلق ہمیں اپنی نئی نسل کو بتانا ہو گا تا کہ وہ آزادی کی اہمیت کو سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر حملے کے بعد وزیرآباد میں کارکنوں نے بہت سختیاں برداشت کیں لیکن پارٹی نے کارکنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا اب وقت آ گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مجھے ووٹ دے کر کامیاب کرائیں تا کہ میں کارکنوں اور حلقہ کے لوگوں میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم کر سکوں۔ تقریب سے بابر علاؤالدین اور بابو شعیب ادریس نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اور قائدین کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں