بچوں کو حصول پاکستان کیلئے کوششوں سے آ گاہ کرنا چاہیے :ثناور ارشد جوندہ
راہوالی (نامہ نگار)آج کے بچے کل کی قوم ہیں بچوں میں پاکستان سے محبت اجاگر کرنے کیلئے یوم آزادی کے مفہوم کا شعور دینا بہت ضروری ہے ہمیں چا ہیے کہ ۔۔۔
جشن آزادی منانے کے لیے کیک کاٹنے اور دیگر تقریبات میں بچوں کے ہمراہ شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چودھری ثناور ارشد جوندہ نے اپنے دوستوں میاں عمیر ثنا ، سردار ایاز، سہیل عباس باجوہ، عظیم عاشق ، عثمان بھٹی اور بچوں کے ہمراہ اپنے ڈیر ے پر جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے والدین نے پاکستان کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں سے ہمیں آگاہ کیا اسی طرح ہمیں بھی چا ہیے کہ ہم ہر مذہبی و قومی ملی تقریبات میں بچوں کو ساتھ لے کر جائیں تاکہ قوم کے بچوں میں آزادی کا مفہوم اور مذہب کے متعلق شعور اجاگر ہو۔