تحریک پاکستان اور افواج کے شہدا عظیم سرمایہ :عبد الرزاق

تحریک پاکستان اور افواج کے شہدا عظیم سرمایہ :عبد الرزاق

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )جشن آزادی کی مناسبت اور معرکہ حق کی کامیابی پر محکمہ تعلیم حافظ آباد اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی ہال میں منعقدہ تقریبات میں سکولوں کے طلبا و طالبات نے تقاریر،ملی نغمے ،ٹیبلوز اور دیگر پروگرام پیش کئے ۔ بچوں نے مختلف پروگراموں کے ذریعے افواج پاکستان اور تحریک پاکستان کے ہیروز کو انکی لازوال خدمات اور قربانیوں کوسراہا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزا ق مہمان خصوصی تھے ۔سی ای او ایجو کیشن محمد اکرم اشرف، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرز انور علی جاوید، سعید اصغر ، صوفیہ جبیں ، ڈپٹی ڈی ای او صدف خانم ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اشتیا ق نذیر، پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول محمد زمان چیمہ ، میڈم گلناز ، ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنر کے اراکین ، اساتذہ ، طلبا و طالبات اور معززین کی بڑی تعداد نے تقریبات میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ تحریک پاکستان اور افواج پاکستان کے شہدا ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں،انکی قربانیوں اور بے مثال خدمات کو ہمیشہ یا د رکھا جائیگا۔ انکاکہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور انکے دیگر ساتھی رہنماؤں نے جن مشکلات اور مصائب کا سامنا کرتے ہوئے ایک آزاد ،خودمختار اسلامی ریاست کے قیام کو یقینی بنایا،اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور آج ملک و قوم کی حفاظت کرنے والی افواج پاکستان کی خدمات بھی قابل قدر ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں