قلعہ دیدار سنگھ میں کلاک ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

قلعہ دیدار سنگھ میں کلاک ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)معروف سماجی و کاروباری شخصیت ملک شفاقت علی نے قلعہ دیدار سنگھ کی خوبصورتی اور تاریخی قلعہ کو مزید نکھارنے کیلئے نزوا کلاک ٹاور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید تھے جنہوں نے شہر کی خوبصورتی کیلئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔تقریب میں چیئرمین پریس کلب یاسر رحمانی، صحافی عدنان طارق جٹ ،ڈاکٹر اشرف رضا قادری، بانی جامعہ نور اسلامک سنٹر نوکھر، بلال احمد بھٹی ، حاجی فیاض احمد ، حاجی ارشد زاہد، سی او میونسپل کمیٹی عثمان غنی ،انفورسمنٹ انسپکٹر سرفراز راول،سرفراز رضا ،اعجاز احمد بھٹی سیکرٹری یونین کونسل قلعہ دیدار سنگھ ناظم کپور معززینِ علاقہ، سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملک شفاقت علی نے کہا کہ نزوا کلاک ٹاور شہر کی پہچان بنے گا اور یہاں آنے والے لوگوں کیلئے ایک یادگار مقام ثابت ہوگا ، منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ شہریوں نے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام علاقے کی خوبصورتی اور ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا ،انہوں نے کہا کہ چیئرمین نزوا انٹرنیشنل کاسٹمیٹکس ملک شفاقت عوامی فلاح اور علاقے کی ترقی میں پہلے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں