مدثر قیوم نا ہرا کی بیٹے کیساتھ نوازشریف سے مری میں ملاقات
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا نے اپنے بیٹے محمد احمد سلطان کے ہمراہ مری میں مسلم لیگ (ن)کے لیگی قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔۔۔
اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص حلقہ این اے 66 وزیرآباد کی انتخابی سیاست کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران محمد احمد سلطان نے نوجوانوں کو درپیش مسائل اور حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ میاں نواز شریف نے ناہرا خاندان کی مسلم لیگ (ن)کے ساتھ دیرینہ وابستگی اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناہرا برادران نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں بھی جماعت کا پرچم بلند رکھا اور عوامی خدمت کو شعار بنایا،این اے 66 وزیر آباد کے ضمنی انتخاب میں بھی ناہرا برادران کلیدی کردار ادا کریں گے ۔