27سالہ شخص حادثے میں جاں بحق ، سیم نالے سے لاش برآمد

 27سالہ شخص حادثے میں  جاں بحق ، سیم نالے سے لاش برآمد

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پور چٹھہ کے علاقے میں 27 سالہ شخص حادثے میں جاں بحق ، لاش سیم نالہ سے برآمد ہوئی۔

منچر چٹھہ نہر پل کے قریب سے 27سالہ شخص کی لاش سیم نالہ سے برآمد ہونے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیر آباد پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ۔ گزشتہ رات نواحی علاقہ منڈھالیہ چٹھہ کا رہاشی ذیشان گجر موٹرسائیکل سمیت حادثے کا شکار ہو کر سر میں شدید چوٹ لگنے کے بعد سیم نالہ میں جا گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ صبح کے وقت راہگیروں نے لاش دیکھ کر تھانہ علی پور چٹھہ کو اطلاع دی۔ جائے حادثہ پر موٹرسائیکل بھی ٹوٹی حالت میں موجود تھی ۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں