تاجروں اور بزنس مینوں کیلئے سمال چیمبر کے دروازے کھلے ہیں :وقاص مرزا
گجرات(سٹی رپورٹر )صدر گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز وقاص مرزا سے جنرل منیجر JETOURکمپنی اسد بٹ نے ملاقات کی ، اس موقع پر نائب صدر پریس کلب قیصراعجازملہی اورسیکرٹری فیصل بھی موجود تھے۔۔۔
صدر چیمبر وقاص مرزا نے کمپنی منیجر سے مکمل بریفنگ لی اور کہا کہ تاجروں اور بزنس مینوں کیلئے سمال چیمبر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے کسی قسم کی کاروباری سرگرمیوں کیلئے چیمبر کا ہال اور تعاون فراہم کر رہے ہیں ان کاکہنا تھا کہ گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز کمیونٹی کا حقیقی ترجمان ہے ۔