نوشہرہ ورکاں:25 اجتماعی شادیوں کی تقریب ،لاکھوں روپے کا جہیز فراہم
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا )بزمِ نعت کے زیر اہتمام 25 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب مقامی مارکی میں منعقد ہو ئی ، مستحق بچیوں کیلئے اڑھائی لاکھ روپے کا جہیز فراہم کیا گیا۔۔۔
تقریب میں ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، سول سوسائٹی کے ارکان، مقامی صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بزمِ نعت کے چیئرمین راؤ امجد علی اور ان کی ٹیم نے تمام براتوں کا پرتپاک استقبال کیا،دلہا دلہن کے اہل خانہ کیلئے علیحدہ علیحدہ نشستوں کا انتظام کیا گیا ، نکاح کے بعد مہمانوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر تمام دلہوں کو ایک ساتھ سٹیج پر بٹھا کر پھولوں کی مالائیں اور گھڑیاں پہنائی گئیں اور بعدازاں نوبیاہتا دلہنوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔