مسائل کا حل اللہ و رسولؐ کے احکامات کی پیروی میں ہے ، پیر محمد داؤد رضوی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) امیرِ جماعت رضائے مصطفے ٰ پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ دارالسلام میں خطبئہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ عہدے اور حکومتیں عارضی ہوتی ہیں۔
مگر حضرت غوثِ اعظم شیخ سید عبدالقادر جیلانی الحسنی والحسینیؒ کی روحانی حکومت قیامت تک قائم رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ و رسولؐ کے احکامات کی پیروی میں ہے ، انہی تعلیمات پر عمل کرکے حضرت غوثِ اعظمؒ نے وہ بلند مقام حاصل کیا۔