قلعہ دیدار سنگھ :پھل فروشوں نے خود ساختہ قیمتیں مقرر کر لیں
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار ) پھل فروشوں نے خود ساختہ قیمتیں مقرر کر لیں ، سیب 500 روپے ، جاپانی پھل 350 روپے کلو فروخت ہونے لگے ۔قلعہ دیدار سنگھ اور گردونواح میں پھل کے ریٹ آسمانوں کو چھو رہے ہیں ، فروٹ غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہو گیا ۔
خریداری کیلئے آئے شہریوں احسان اللہ ، بلال خادم ،ناصر محمود ، حمزہ ،فاروق بٹ ا و دیگر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی خاموشی نے فروٹ بیچنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی موجیں لگا دی ہیں ، مارکیٹ کمیٹی کی مقرر کردہ ریٹ لسٹ کو غائب کر کے مرضی کے ریٹ لگاتے ہیں، کمی کے اصرار پر بدتمیزی کرتے ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments