ڈپٹی کمشنر کا چندا قلعہ فلائی اوور پر تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے مختلف علاقوں ایشیا پارک ملحقہ آبادی و سروس روڈ، ماڈل ریڑھی بازار جی ٹی روڈ نہر اپر چناب، چندا قلعہ چوک، چندا قلعہ فلائی اوور، بوتالہ شرم سنگھ روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔
چندا قلعہ فلائی اوور پر تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خوبصورت گوجرانوالہ مہم کے تحت نہر اپر چناب کے ساتھ قائم کینال ویو پارک میں سہولیات کی فراہمی، شہریوں کے بیٹھنے کیلئے دیدہ زیب بنچ، پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے نصب مانومنٹ کا بھی جائزہ لیا۔ جی ٹی روڈ پر الف ریسٹورنٹ کے سامنے جدید طرز تعمیر کے حامل فوارے کا مانومنٹ کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔