صحافی سمیت متعددشہری لٹ گئے ،گائے ،قیمتی سامان چوری
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)ڈاکوؤں نے صحافی سے موٹر سائیکل موبائل اور لاکھوں روپے لوٹ لئے دیگر شہری بھی لٹ گئے ۔تھانہ اروپ کے علاقے گوندانوالہ میڈیکل کالج روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کیلاسکے کے صحافی عظمت اور اسکے کزن خلیل کو گن پوائنٹ پر روک کر موٹر سائیکل 125 موبائل اور ایک لاکھ چھتیس ہزار لوٹ لئے ۔
لدھیوالہ کے سبزی فروش مہر یعقوب کو حافظ آباد روڈ پر مان موڑ کے قریب روک کر موبائل ،نقدی چھین لی۔ بکھڑیوالی کے رہائشی زمیندار امین کے ڈیرہ سے چور چار لاکھ کی گائے اورمحلہ قاضی کوٹ میں عدنان کی زیر تعمیر فیکٹری سے واٹر پمپ سمیت ڈیڑھ لاکھ کا سامان لے گئے ۔