گوجرانوالہ کزن گروپ کے وفد کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)قائم مقام صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کی صنعت وحرفت میں گوجرانوالہ کا ایک مقام ہے ،پیپلز پارٹی کی قیادت سنٹرل پنجاب کے عوام کو اپنے دل کے قریب سمجھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ کزن گروپ کے وفد سے ایوان صدر میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ، وفد کی قیادت صغیر بٹ نے کی ، وفد کے ارکان نے حالیہ سیلاب میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں متاثرین کی بحالی اور امدادی کاموں میں دن رات ایک کرکے لوگوں کی خدمت کرنے پر گیلانی فیملی کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی، وفد میں کبیر بٹ ، رانا طلال ارشد ، احتشام شامی ، رانا محسن خالد ، کامران خالد بٹ ، منیر حسین اور عالمگیر بٹ شامل تھے ۔