کامونکے :وارداتوں میں لاکھوں روپے ،سامان لوٹ لیا
ارسلان اور ربنواز لٹ گئے ، آٹھ مقامات پر شہری مال وزر سے محروم
کامونکے (نامہ نگار)ڈکیتی کی وارداتوں میں دو افراد کو لوٹ لیا گیا۔گذشتہ رات ڈیرہ نور عالم کا ارسلان اور ربنواز موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ کوٹلی مہاراں کے قریب ڈاکو اُن سے تیرہ ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔چوری کی آٹھ وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ ٖغلہ منڈی کے زاہد نصیر کی موٹر سائیکل چور گھر کے باہر سے ،شیش محل روڈ کے عامر کا آہنی جنگلہ چوری ہوگیا۔
محلہ حیدری کے عبدالرحمن کے سکول سے چور دو پنکھے و دیگر سامان لے گئے ۔راجباہ روڈ کے سجاد حسین کے گھر سے اُسکا بھائی عباد الحسن اپنے ساتھیوں کی مدد سے لاکھوں کا سامان لے گیا۔موضع راجہ کے طارق محمود کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔دیوان روڈ پر شاہد اقبال کی فیکٹر ی کا ٹرانسفارمر و دیگر سامان،خان پیارا کے عظیم کے گھر سے بجلی کی موٹر جبکہ تمبولی کے عبدالجبار کی حویلی سے زرعی مشینری چوری ہوگئی۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔