صدرچیمبر،اے ڈی سی کا ڈرائی پورٹ کے مقام کا دورہ

صدرچیمبر،اے ڈی سی کا ڈرائی پورٹ کے مقام کا دورہ

ڈرائی پورٹ منصوبے پر کام جلد شروع ، تاریخی سنگِ میل ہوگا:علی ہمایوں بٹ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں بٹ اور اے ڈی سی ریونیو شبیر حسین بٹ نے کنسلٹنٹ ایجنسی برکلے کے ہمراہ گوجرانوالہ میں ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے مجوزہ مقام کا دورہ کیا۔اس موقع پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ریکارڈ سمیت موجود تھا ، اراضی کی شناخت، الاٹمنٹ اور فائنلائزیشن کے تمام مراحل مکمل کر لیے گئے ۔ علی ہمایوں بٹ نے کہا ڈرائی پورٹ منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے گا جو گوجرانوالہ کے تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔

یہ منصوبہ شہر کی معاشی ترقی اور برآمدی سرگرمیوں میں نئی روح پھونک دے گا اور اس سے کاروباری برادری کو درکار تمام سہولتیں گوجرانوالہ ہی میں دستیاب ہونگی۔ یہ منصوبہ گوجرانوالہ کو صنعتی و تجارتی نقشے پر مزید نمایاں مقام دلائے گا۔ ڈرائی پورٹ کی تعمیر مقامی تاجروں کیلئے قیمتی تحفہ اور شہر کی ترقی کی جانب بڑا قدم ہے ۔اس موقع پر سابق سینئر نائب صدر حمیس گلزار، سینئر ممبران ابوبکر بٹ، نعمان نعیم بھٹی، عاصم جاوید، سیکرٹری جنرل اسفند یار اور راشد کھوکھر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں