سمبڑیال :چوری کی وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فون سے محروم

سمبڑیال :چوری کی وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فون سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری کی وارداتوں کے دورا ن شہری نقدی ، موبائل فون سے محروم ہوگئے ۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ حاجی پورہ کی رہائشی خاتون نبیلہ کوثر کے گھر اُن کی عد م موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر نقدی 2لاکھ 70 ہزارروپے اور20ہزارروپے مالیت کے سونے کے چھلے ،محمد رمضان سکنہ فضل پور ہ کے احاطہ سے 500اینٹیں اورموضع کوٹھے پردھان سنگھ میں عابد حسین کے ڈیرہ سے دوعدد بکریاں مالیت 90ہزارروپے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں