ای بز پورٹل سے لائسنسنگ لینا آسان ہوگیا، آصف طفیل

 ای بز پورٹل سے لائسنسنگ لینا آسان ہوگیا، آصف طفیل

ساہیوال ڈویژن میں 456درخواستیں جمع، 329منظورکی جاچکیں، کمشنر

ساہیوال (خبرنگار) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹرآصف طفیل نے کہا ہے کہ کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کیلئے ای بز پورٹل کا آغاز ہو گیا ہے جس کے ذریعے لائسنسنگ حاصل کرنا بہت آسان ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ڈویژن میں ابھی تک 456درخواستیں جمع ہو چکی ہیں جن میں سے 329 درخواستیں منظور بھی کی جا چکی ہیں تاکہ درخواست دہندہ فوری کاروبار شروع کر سکیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ای بز پورٹل کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شاہد محمود، احمد عثمان جاوید، آصف رضا اور ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں