اسلام آ باد دھماکہ ،ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے سوگ کا اعلان

اسلام آ باد دھماکہ ،ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے سوگ کا اعلان

آج عدالتوں کا بائیکاٹ ، ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے اسلام آ باد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آج بطور سوگ ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ اسلام آباد کچہری کے باہر افسوس ناک واقعہ کے بعد ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ۔ بار عہدیداروں نے واقعہ میں وکلا ، شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کے ضیا ع پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ۔ بار عہدیداروں نے ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس گوجرانوالہ کی سکیورٹی کوفوری طور پر فول پروف بنانے کا مطالبہ کیا ۔ اجلاس میں اسلام آباد دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگ میں آج بروز بدھ عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں