برطانیہ کے سکھ یاتریوں کا دورہ گورو دوارہ کھارا صاحب مٹو بھائیکے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) انگلینڈ سے آئے سکھ یاتریوں کے 22 رکنی وفد نے گورو دوارہ کھارا صاحب مٹو بھائیکے کا دورہ کیا وفد کی قیادت گرجیت سنگھ سمرا کر رہے تھے ننکانہ صاحب سے آمد پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، ڈی ایس پی عمران بیگ اور معززینِ دیہہ نے پرتپاک استقبال کیا۔۔۔
مقامی انتظامیہ نے صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے سکھ یاتریوں نے بہترین انتظامات پر حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں خود کو محفوظ اور اپنائیت بھرا ماحول محسوس کر رہے ہیں گردوارہ کھارا صاحب سکھ مذہب میں تاریخی اہمیت رکھتا ہے جہاں چھٹے گرو ہرگوبند صاحب نے 1620 میں قیام کیا تھا۔ یہ گردوارہ 1942 سے 1945 کے درمیان تعمیر ہوا تھا۔