گجرات:غذائی معیار کی خلاف ورزی پر 7اداروں کو جرمانے
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات کی ٹیموں کی جانب سے حفظانِ صحت کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں 105 معائنہ جات کیے گئے ، دورانِ چیکنگ 34 دکانوں اور کھانے پینے کے مراکز کو امپرومنٹ نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ 14 کو ہدایات دی گئیں۔
غذائی معیار کی خلاف ورزی پر 7 اداروں کو مجموعی طور پر 89 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک عوامی شکایت کا ازالہ کیا گیا، 2 فوڈ سیمپل ٹیسٹنگ کیلئے حاصل کیے گئے اور کلوگرام زائدالمیعاد خوراک تلف کی گئی۔