وزیر اعظم شہباز شریف سے نو منتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے نو منتخب ایم  این اے بلال فاروق تارڑ کی ملاقات

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی ہمراہ تھے ۔

 شہباز شریف نے بلال فاروق تارڑ کو منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوام ملکی خوشحالی تعمیر و ترقی کی امید مسلم لیگ (ن) سے رکھتے ہیں،ہمارے پاس سب سے اچھی دولت یہ نوجوان نسل ہے اور پاکستان کا مستقبل ہیں ان کے ساتھ آئندہ ہم آگے بڑھیں گے ، بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ علاقہ کے تعمیر وترقی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھوں گا اور بلا تفریق عوامی مسائل حل کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں