گجرات یونیورسٹی کے شعبہ ریسرچ اور صنعتکاروں کی میٹنگ

گجرات یونیورسٹی کے شعبہ ریسرچ اور صنعتکاروں کی میٹنگ

سائنس فاؤنڈیشن کیساتھ ملکر انڈسٹری کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں :ڈاکٹر عادل

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں یونیورسٹی آف گجرات کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ اور بزنس انکیوبیشن ڈیپارٹمنٹ اور فین ایسوسی ایشن، پاٹری ایسوسی ایشن اور فرنیچر ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ میں ڈاکٹر پروفیسر عادل رشید ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور پروفیسر ڈاکٹر عمر وڑائچ ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سنٹر، احمد حسن صدر گجرات چیمبر،حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر، مرزا عدنان نائب صدر گجرات چیمبر ، عدنان اقبال مکی چیئرمین پاٹری ایسوسی ایشن، حاجی افضل چیئرمین فرنیچر ایسوسی ایشن، حاجی زاہد سابق چیئرمین پاٹری ایسوسی ایشن، عباس بٹ، عمران وڑائچ بھی موجود تھے ۔

پروفیسر ڈاکٹر عادل رشید نے کہا کہ چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن نے حال ہی میں چارج سنبھالا ہے اور وہ یونیورسٹی آف گجرات کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں ،کوشش ہے کہ سائنس فاؤنڈیشن کے ساتھ گجرات کی انڈسٹری کے مسائل کے حوالے سے کام کیا جائے ، انڈسٹری میں زیادہ تر خام مال، ٹیسٹنگ اور ریسرچ کے مسائل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں