بہتری کیلئے دنیا پرستی چھوڑ کر دین اپنانا ہوگا :رضا ثاقب
نوجوان سوشل میڈیا میں گم ہو کر دینی شناخت اور مقصدِ حیات فراموش نہ کریں
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )امت مسلمہ کو دوبارہ اپنی عظمتِ رفتہ حاصل کرنے کیلئے اخوت، اتحاد اور احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ہم ایک دوسرے کے دکھ درد کے احساس سے غافل ہو چکے ہیں حالانکہ اسلام ہمیں باہمی ہمدردی، بھائی چارے اور تعاون کا درس دیتا ہے ، جب تک ہم فرقہ واریت، حسد، خود غرضی اور دنیا پرستی کو چھوڑ کر دین کی اصل روح کو اپنانے کی کوشش نہیں کریں گے تب تک امت کا اجتماعی حال بہتر نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کا اظہار پیر رضا ثاقب مصطفائی نے ڈائریکٹر بھٹہ پیلس راشد رفیق بھٹہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف مذہبی رسومات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ دین کو بطور مکمل ضابطہ حیات اپنانا چاہیے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ سوشل میڈیا اور دنیاوی مشغولیات میں گم ہو کر اپنی دینی شناخت اور مقصدِ حیات کو فراموش نہ کریں۔