انٹرا پارٹی الیکشن میں شفافیت کو یقینی بنایا جا ئیگا :رہنما مرکزی مسلم لیگ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ پریس کلب میں انٹرا پارٹی انتخابات 2025 کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مرکزی ترجمان تابش قیوم، ڈویژن گوجرانوالہ کے صدر شیخ فیاض احمد، ضلعی صدر امتیاز احمد ورک، ضلعی نائب صدر راشد سندھو، ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت ورک، سٹی جنرل سیکرٹری حافظ اجمل علی جنجوعہ اور سٹی صدر زاہد محمود چٹھہ بھی موجود تھے ۔رہنماؤں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات 2025 پارٹی کی جمہوری روایت کا اہم حصہ ہیں اور شفاف و منصفانہ طریقے سے یہ عمل مکمل کیا جائیگا۔