کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتوں  میں شہری قیمتی اشیا سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔ حبیب پورہ کے محمدعمران کی حویلی سے نامعلوم چور پانچ تھیلے گندم،کھاد اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔

ٹبہ محمد نگر کے محمد عارف کا موبائل فون گھر سے چوری ہوگیا۔کوٹ رفیق کے مطیع الرحمن کی حویلی سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے ۔تولیکی روڈ کے وقار احمد کا ٹرانسفارمر اور بجلی کی موٹر چوری کرلی گئی جبکہ موضع چنڈالی کے رانا حامد کے کھیتوں سے نامعلوم چور پیٹر انجن چوری کرکے لے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں