ڈاکٹر احمد افنان نے تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں کے ایم ایس کا چارج سنبھال لیا

 ڈاکٹر احمد افنان نے تحصیل  ہسپتال پنڈی بھٹیاں کے  ایم ایس کا چارج سنبھال لیا

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر احمد افنان علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

ایم ایس کی آمد پر عملہ نے پرتپاک استقبال کیا اور ڈاکٹر سمیع الرحمن صدر ایپکا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ قیصر جاوید اوٹی ٹی شعیب وسیم نے پھولوں کے ہار پہنائے ۔اس موقع پر عملہ کے دیگر ارکان عمران خان، سینئر کلرک رائے صفدر حسین، نوید اسلم،حافظ محمد اویس، ملک ندیم اور دیگر ارکان جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجودتھا۔ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی سیٹ کچھ روز سے خالی تھی جس کے با عث مریضوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں