سیالکوٹ :جعلی نکاح نامہ تیار کرنیوالے کی ضمانت خارج

سیالکوٹ :جعلی نکاح نامہ تیار کرنیوالے کی ضمانت خارج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )جعلی نکاح نامہ تیار کر انے والا نکاح خواں کی ضمانت کینسل ہو گئی ،اینٹی کرپشن ٹیم نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن میں گزشتہ سال صبا پرویز نے مقدمہ درج کروایا کہ اسکے والد کی وفات 2024میں ہوئی تو مریم نامی خاتون نے ڈیڑھ ماہ بعد یونین کونسل بوگڑے تحصیل ڈسکہ کے نکاح خواں سے ملی بھگت کر کے والد مرحوم سے نکاح کے جعلی کاغذات تیار کر ائے اور جائیداد سے حصہ مانگنے لگی جو جانچ پڑتال پر نکاح نامہ جعلی ثابت ہوا تو اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ میں سیکرٹری یونین کونسل شبیر احمد اور نکاح خواں حافظ خالد نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جو لاہور ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت خارج کر دی تو اینٹی کرپشن ٹیم نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی کی سربراہی میں سیکرٹری یونین کونسل اور نکاح خواں کو گرفتار کر کے تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ منتقل کر دیا جہاں تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں