ایبٹ روڈ پر پلازہ میںآتشزدگی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایبٹ روڈ پر پلازہ کے بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے بیسمنٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کی4گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بیسمنٹ میں گلوز بنانے کے کپڑے کا گودام موجود تھا جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔پلازہ کی اوپری منزل میں نجی سکول قائم ہے ، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے ۔