وزیرآباد :الائیڈ سکول سٹی کیمپس میں سپورٹس گالا کا انعقاد

وزیرآباد :الائیڈ سکول سٹی  کیمپس میں سپورٹس گالا کا انعقاد

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )الائیڈ سکول سٹی کیمپس میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ،مہمان خصوصی پرنسپل سٹی کیمپس ارم عدیل تھی۔

سٹوڈنٹس نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ارم عدیل نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں ان سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور ذہنی اور جسمانی طور پر سٹوڈنٹس چست رہے ہیں اسی لیے الائیڈ سکولز بچوں کی تعلیم کیساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں کی طرف بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں۔سپورٹس گالا کے اختتام پر طلبا وطالبات میں میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں