وکلا کے حقوق کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جائینگے :اعجاز اشرف
ڈسکہ(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن ڈسکہ کے انتخابات کے سلسلے میں پروفیشنل لائرز گروپ کے امیدوار برائے صدر اعجاز اشرف گورائیہ ،امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ملک فیضان اشرف تھہیم کی جانب سے بار ممبر ز کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں بارایسوسی ایشن ڈسکہ کے سینئر ممبران ،چیئرمین پروفیشنل لائرز گروپ سینئر قانون دان محمد انور مغل ،محمد جمیل چودھری ایڈووکیٹ ،عنصر وقاص ساہی ،محمد عمران بٹ ،رانا جاوید منج ،نسیم الحسن میتلا ،اظہر نذیر دھاریوال ،محمد افضل سدھو ،شہنشاہ بٹ ایڈووکیٹ ،محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ،میاں ناصر ،جونیئر وکلا کے علاوہ صدر صرافہ ایسوسی ایشن رانا محمد شبیر ،محمد جمیل بٹ نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے اعجاز اشرف گورائیہ ، ملک فیضان اشرف تھہیم نے کہا کہ وکلا برادری ہمار ا قیمتی اثاثہ ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا کی بڑی تعداد کندھے سے کندھا ملا کر ان کا ساتھ دے رہی ہے اور وہ بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوں گے ۔