سی ای او ہیلتھ گجرات کا مراکز صحت کا دورہ
گجرات(سٹی رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سید عطا المنعم نے رورل ہیلتھ سنٹر شادیوال اور مریم نواز کلینک ہریہ والا کا دورہ کیا۔
سی ای او ہیلتھ نے دورانِ وزٹ عملہ کی حاضری، ادویات کی دستیابی، بائیومیڈیکل آلات اور ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔غیر حاضر عملے سے جواب طلبی جبکہ انچارج صاحبان کو صحت کی سہولیات میں بہتری کیلئے ہدایات دیں ۔