گلی محلوں میں شادی تقریبات بجلی چوری عروج پر

گلی محلوں میں شادی تقریبات بجلی چوری عروج پر

شہریوں نے عمارتوں ،گلیوں کو برقی قمقوں سے روشن کرنے کیلئے ڈائریکٹ تاریں لگانا شروع کردیں ، بچلی چوری پر کارروائی کیلئے تمام سب ڈویژنزمیں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)شادیوں کا سیز ن شروع، تقریبات بڑھنے پر گلی محلوں میں بجلی چوری بھی عروج پر پہنچ گئی ۔بعض شہریوں نے عمارتوں اور گلیوں کو برقی قمقوں کو روشن کرنے کیلئے رات کے اوقات میں ڈائریکٹ تاریں لگانا شروع کردیں جسکی روک تھام کیلئے گیپکو نے تمام سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ہر شادی کی تقریب والے گھر اورگلی کا معائنہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق شادیوں کی تقریبات میں ریکارڈ اضافہ ہوتے ہی بجلی چوری میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس سے گیپکو کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے ۔ گلی محلوں میں شادی بیاہ کی تقریبات کے دواران عمارتوں، گلیوں کو سجانے کیلئے مختلف اقسام کی لائٹنگ کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر چلایا جارہاہے جس پر گیپکو نے گوجرانوالہ ڈویژن کی سب ڈویژنوں میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو شادی بیاہ کی تقریبات میں بجلی چوری میں ملوث ذمہ داران کیخلاف مقدمات درج کرائیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں