سابقہ رنجش پر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا
کامونکے (تحصیل رپورٹر)سابقہ رنجش پر پینتیس افراد نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
اکبر ٹاؤن کے اکرم اور خان ٹاؤن کے حمزہ ورک وغیرہ کے درمیان سابقہ رنجش چل رہی ہے ۔گذشتہ روز حمزہ ورک،سفیان،علی،عمیر،اختر اور تیس نامعلوم افراد نے اکرم کے گھر پر حملہ کردیا اور اُسے گھسیٹ کر باہر لے آئے اور پھر لوگوں کے سامنے اکرم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔