تتلے عالی:تحصیل بھر میں سینکڑوں ایکڑ پر تربوز وسبزی کاشت

تتلے عالی:تحصیل بھر میں سینکڑوں ایکڑ پر تربوز وسبزی کاشت

سرد موسم سے بچانے کیلئے پلاسٹک سے ڈھانپ دیا گیا، فصل فروری میں تیار ہوگی

تتلے عالی(نامہ نگار )موسمی اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے تحصیل بھر میں سینکڑوں ایکڑ پر تربوز وسبزی کاشت کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اگیتی فصل کیلئے تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کیاریوں میں تربوز،ٹینڈے ،ٹینڈیاں، کدو،کھیرا،ٹماٹر،ہری مرچ سمیت دیگر سبزیاں کاشت کی جا رہی ہیں،فصل کو سخت سردی ،کورے اور موسمی اثرات سے سے بچانے کیلئے انہیں پلاسٹک ڈھانپا گیا ہے ،سخت سردی اور کورا ختم ہونے پر فروری میں پودے بڑے ہوتے ہی فصل سے پلاسٹک ہٹا دیا جائیگا ،دھوپ میں پرورش پانے والے پودوں کی فصل فروری، مارچ میں تیار ہوکر منڈیوں کو پہنچنا شروع ہو جائیگی ۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ سایہ کے بغیر کاشت کی گئی سبزی وتربوزسخت سردی کو برداشت نہیں کر پاتے اور جھلسنے سے فصل برباد ہو جاتی ہے جس سے کاشتکار کو نقصان پہنچتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں