ڈپٹی کمشنر نورالعین کا گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گجرات کا دورہ

ڈپٹی کمشنر نورالعین کا گورنمنٹ  میٹرنٹی ہسپتال گجرات کا دورہ

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نورالعین نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گجرات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی، سہولیات کا جائزہ لیا اور بجٹ کی تفصیلات چیک کیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عطاالمنعم نے ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ایکسین بلڈنگ بھی موجود تھے جنہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی ری ویمپنگ کیلئے تخمینہ مکمل کر کے بھجوا دیا گیا ہے ۔ یہ کیس 117 ملین روپے کی لاگت سے تیار کر کے ارسال کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں