اڑھائی سال سے بند جامکے چٹھہ پولیس چو کی کی بحالی کا مطالبہ
سیاسی جماعت کے ہنگاموں کے با عث کئی چو کیاں بند کی گئیں جو بعد میں بحال ہو ئیں
جامکے چٹھہ (نامہ نگار)9مئی کو ایک سیاسی جماعت کے ہنگاموں اور توڑ پھوڑ سے بچنے کیلئے صوبہ بھر میں متعدد پولیس چوکیوں کو بند کر دیا گیا ان میں سے کچھ پولیس چوکیوں کو فعال کر دیا گیا مگر جامکے چٹھہ اور ہیڈ چھناواں پولیس چوکیوں کی بندش برقرار ہے ۔تفصیلات کے مطابق 9 مئی 2023 کے ہنگاموں کے بعد صوبہ بھر کی طرح ضلع وزیر آباد کے اطراف متعدد پولیس چوکیاں جن میں جامکے چٹھہ ،ہیڈ چھناواں گنیاں والہ، کٹھور کلاں، کوٹ ہرا ،مدن چک گکھڑ منڈی ، جوڑا سیان ، کو کلوز کر کے ان میں تعینات پولیس اہلکاروں کو متعلقہ تھانوں میں رپورٹ کرنے کا آرڈر جاری کر دیا گیا ،جس سے تمام علاقوں میں کریمنلز کو کھلی چھٹی مل گئی جس سے جرائم شرح بڑھ گئی اس کے بعد متعدد چوکیوں کو کھول دیا گیا تھانہ علی پور چٹھہ سے 17کلو میٹر فاصلے پر پولیس چوکی جامکے چٹھہ اور ہیڈ چھناواں کی بندش تا حال ختم نہ کی جا سکی جس کی وجہ سے 17 کلومیٹر دور تھانہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ ،آئی جی پنجاب اور سی پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ ہے کہ انسداد کرائم کیلئے پولیس چوکیوں کو بحال کیا جائے ۔