درس نظامی کے سالانہ امتحانات کا آغاز17جنوری سے ہوگا
تتلے عالی(نامہ نگار )دینی مدارس میں حفظ کلاس کے سالانہ امتحانات مکمل، درس نظامی کے سالانہ امتحانات کا آغاز17جنوری سے ہوگا۔
وفاق المدارس العربیہ،تنظیم المدارس العربیہ ودیگر وفاق ہائے کے زیر اہتمام ملک بھر کے دینی مدارس میں حفظ کلاس کے سالانہ امتحانات مکمل اور درس نظامی کے سالانہ امتحانات17جنوری سے 22جنوری تک جبکہ24جنوری کو درجہ سلفیہ کے امتحانات کا انعقاد ہوگا جس کیلئے اداروں کی جانب سے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ۔ امتحانات ختم ہونے پر طلبا وطالبات کو چھٹیاں ہوجائیں گی جبکہ رمضان المبارک کے بعد نتیجہ آنے پر نئی کلاسوں کا آغاز ہوگا۔