منڈی بہاؤالدین میں آٹے کی قلت نہیں:ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

منڈی بہاؤالدین میں آٹے کی  قلت نہیں:ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )منڈی بہاؤالدین میں آٹے کی قلت نہیں، یومیہ 15 ہزار تھیلے سپلائی کئے جا رہے ہیں ، آٹے کی قلت سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار دے دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق ضلع بھر میں آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق اور وافر مقدار میں جاری ہے ، روزانہ تقریباً 15 ہزار تھیلے سرکاری نرخوں پر مارکیٹوں اور دکانوں پر سپلائی کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں