پی ٹی آئی نے 8فروری کو حسب روایت فساداورجلاؤ گھیراؤ کی منصوبہ بندی کر لی:میاں عبدالمنان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ۔۔۔
پی ٹی آئی نے 8فروری کوبھی حسب روایت فساداورجلاؤ گھیراؤ کی منصوبہ بندی کی ہے اس کایہی ایجنڈاہے جس سے وہ باز نہیں آسکتی سندھ سے بے عزت ہوکرنکلی ہے 8فروری کوبھی قانون حرکت میں آ ئے گاانتشارکاعلاج قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترکریں گے ۔ان کاکہناتھاکہ حکومت معاشی استحکام اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مصروف ہے جبکہ پی ٹی آئی آ ئندہ اقتدار کے خواب میں غیر قانونی اورغیرجمہوری طریقے سے سیاست کررہی ہے ۔