صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ای اتھارٹی کورٹ کا کل افتتاح
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ڈپٹی کمشنر/ چیئرپرسن ضلعی تحفظ صارف کونسل گوجرانوالہ نوید احمد 15 جنوری کو ای اتھارٹی کورٹ گوجرانوالہ کا افتتاح کریں گے ،
گزشتہ د نوں کنزیومر پروٹیکشن ٹیموں نے ملکی اور غیر ملکی نامور برانڈز کے خلاف جو کارروائیاں کی تھیں اور ان سے جواب طلب کیا تھا اس سلسلہ میں تمام شکایات کی سماعت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کنزیومر کورٹ کمپلیکس میں قائم ای اتھارٹی کورٹ میں کریں گے ۔