توصیف عبداﷲ گجرات چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے رنیول کے چیئرمین مقرر

توصیف عبداﷲ گجرات چیمبر کی سٹینڈنگ  کمیٹی برائے رنیول کے چیئرمین مقرر

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )صدر شاہین گروپ حاجی ناصر محمود اورصدر گجرات چیمبر احمد حسن مٹو نے چودھری توصیف عبداﷲ کو گجرات چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے رنیول کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ گزشتہ روز اُنہیں نوٹیفکیشن دیا گیا ۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر اکرام افضل بٹ، نائب صدر مرزا عدنان فیصل، عمران وڑائچ، ثوبان ظہیر بٹ، چودھری علی شان جمشید اور عثمان مظفر بھی موجود تھے ۔ گجرات چیمبر کی طرف سے ممبر شپ رنیول 2026 کا آغاز کر دیا گیا اور مختلف علاقوں میں ممبر شپ رنیول کیمپ لگائے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں