سیالکوٹ:ڈی پی او نے تھانوں میں لیڈیز نا ئب محرر تعینات کر دیں

سیالکوٹ:ڈی پی او نے تھانوں  میں لیڈیز نا ئب محرر تعینات کر دیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او راجہ حسیب نے تھانوں میں نائب محرر لیڈیز کی تعیناتی کر دی ۔۔۔۔

 اس اقدام کا مقصد خواتین سائلین کو تھانوں میں درپیش مسائل کو کم کرنا اور انہیں دوستانہ، باوقار اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے خواتین اکثر اپنے مسائل کے اندراج کے لیے تھانوں کا رخ کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں ، لیڈیز محرر کی تعیناتی سے نہ صرف خواتین کو اعتماد ملے گا بلکہ ان کے مقدمات اور درخواستوں کی بروقت اور شفاف کارروائی بھی ممکن ہو سکے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں